خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن اور کھلاڑی وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ناامید نہیں ،قمرزمان
وزیراعلیٰ ایک اچھا انسان ہیں،سپورٹس سے محبت رکھتے ہیں ، عمران خان کی ویژن کے تحت صوبے کھیلوں کے شعبے میں انقلاب لائیں گے ،اجلاس سے خطاب
ہفتہ 27 فروری 2016 17:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 فروری۔2016ء) سکواش کے سابق عالمی چمپئن اور خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قمرزمان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی بھر پور حمایت سے صوبائی کھیلوں کی ایسوسی ایشنز اور کھلاڑیوں کی حوصلہ آفزائی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکے پرویز خٹک سپورٹس لوراور ایک اچھاانسان ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ذاتی کاوشوں سے صوبے میں کھیلوں کے ترقی کیلئے خیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی اور انکے ساتھیوں سے ملک کر کھلاڑیوں کے فلاح وبہبود کیلئے کام کرینگے ۔
ان خیالات ا ظہار انہوں نے گزشتہ روز خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری وڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین حاجی ہدایت اللہ،صوبائی ووشو ایسوسی ایشن کے صدر وڈسٹرکٹ کونسل ممبر حاجی زبیر علی،سیکرٹرئی خیضر خان ،نیٹ ایسوسی ایشن کے فرحان اللہ ،والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد علی خان،بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر عثمان آفریدی،باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عطرت نذیر ،رسہ کشی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تاج محمد ،جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد، تائیکواندو ایسوسی ایشن کے نائب صدر جاوید خان اور پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹرسپورٹس وسابق انٹر نیشنل اتھلیٹ بحرکرم خان سمیت کثیر تعدادمیں عہدیداروں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کے شعبے کو قابض آفراد سے واگزارکرانے اور خیبر پختونخوااولمپک ایسوسی ایشن کو ایک فعال اور کھلاڑیوں کا سرپرست تنظیم بنانے میں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ انشاء اللہ حکومتی حمایت حاصل کرنا انہی محنت کا نتیجہ ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قمرزمان کا کہناتھاکہ جلد ہی صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کا وفدوزیراعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک سے ملاقات کریگاجس میں انہیں صوبے میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے مشکلات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پریز خٹک خو د کھلاڑی رہاہے اور سپورٹس سے محبت رکھتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ہم ان سے ناامید نہیں بلکہ توقعہ رکھتے ہیں کہ عمران خان کی ویژن کے تحت صوبے کھیلوں کے شعبے میں انقلاب لائیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.