کراچی ،فروری میں گرمی کا 20سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا
درجہ حررات میں اضافے کا سبب سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کا بند ہونا ہے، ماہرین موسمیات
ہفتہ 27 فروری 2016 17:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 فروری۔2016ء) ملک بھر کے عوام بہار کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن کراچی میں فر فر کرتے فروری میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے اور ہفتے کے روز درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فروری کے ماہ میں ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں، گزشتہ چند روز کے دوران گرمی میں بتدریج اضافہ دیکھاجارہا ہے لیکن ہفتے کے روز درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے، جو کہ گزشتہ 20 برس کے دوران فروری کے مہینے میں سب سے زیادہ ہے۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حررات میں اضافے کا سبب سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کا بند ہونا ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں شمال مشرق سے گرم ہوائیں داخل ہورہی ہیں ۔(جاری ہے)
اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 8 فیصد جب کہ ہوا کی رفتار صرف 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت بہت ذیادہ محسوس نہیں ہوگی ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فروری میں گرمی آنے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ چندروز میں ہوا چلنے کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی، مارچ کے آغاز میں کراچی میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 20 سال قبل 25 فروری 1996 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.