بیٹنگ فلاپ ہونے سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، آئندہ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، وقار یونس کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 27 فروری 2016 23:47
لاہور/میرپور ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27فروری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستانی بیٹنگ کے فلاپ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔شیر بنگلہ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اہم بلے باز ابتدائی اوورز میں جلد ی آؤٹ ہوگئے جس کی وجہ سے ٹیم بڑا سکور نہ کرسکی لیکن ہمارے باولرز نے اچھی باولنگ کا مظاہرہ کیا ،اگر پاکستانی ٹیم 25سے 30رنز زیادہ بنالیتی تو صورتحال مختلف ہوتی ۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی اور یووراج سنگھ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور بھارت کو فتح سے ہمکنار کروایا ،بھارت کی بیٹنگ ،فیلڈنگ اور باولنگ کو بھی کریڈٹ دوں گا کیو نکہ اس کی بیٹنگ ورلڈ کلاس ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ آئندہ کے میچز میں ہماری کوشش ہوگی کہ بلے باز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں ۔ہمارے باولرز اس قابل ہیں کہ وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی صورتحال میں آؤٹ کرسکیں اور پاکستان نے ابتدائی اوورز میں تین بھا رتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے انہیں انڈر پریشر کردیا تھا لیکن سکور کم ہونے کی وجہ سے کامیابی حا صل نہ ہوسکی ۔
وقار یونس نے کہاکہ محمد عامر نے بھارت کے خلاف میچ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ،ان کی با ؤ لنگ بتدریج بہتر ہورہی ہے اور آئندہ سالوں میں وہ ٹیم کا اثاثہ ثابت ہونگے،اس کی سوئنگ اور پیس بہترین تھی ۔وقار یونس نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ٹنڈولکر اور ویراٹ کوہلی کی بیٹنگ کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ،دونوں اپنے اپنے دور کے بہترین بلے باز ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
-
ہماری توجہ ورلڈکپ جیتنے پر مرکوز ، ٹرافی ہم ہی لائیں گے: بابر اعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.