عراق،یکے بعد دیگرے 2 خود کش بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک، 60زخمی ہوگئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، داعش نے لڑائی سے بھاگنے والے 12ساتھی جنگجوؤں کو پھانسی دیدی، عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا،جھڑپ میں2 خودکش حملہ آوروں سمیت متعدد جنگجو ہلاک، 13سکیورٹی اہلکارمارے گئے، 22 زخمی،امریکی اتحادی فورسز کے جہادیوں پر مزید 22 حملے،جنگجووٴں کے متعدد مورچے اور عمارتیں تباہ
اتوار 28 فروری 2016 21:23
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28فروری۔2016ء) عراق کے دارالحکومت بغداد میں یکے بعد دیگرے 2 خود کش بم دھماکوں میں 25 افراد ہلاک اور 60زخمی ہوگئے ،بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،ادھر داعش نے لڑائی سے بھاگنے والے 12ساتھی جنگجوؤں کو پھانسی دیدی جبکہ عراقی سکیورٹی فورسز نے داعش کی طرف سے کیا گیا بڑا حملہ ناکام بنا دیا،جھڑپ کے دوران13سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے ایک پرہجوم مارکیٹ میں کیے گئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے صدر سٹی کے شیعہ ضلع کی مریدی مارکیٹ میں جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے خود کو دھماکہ خیزمواد سے اڑا لیا جس کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری تھیں اور جائے وقوعہ پر بڑی تعداد میں لوگ اکٹھے تھے کہ اس دوران ایک اور خودکش بمبار نے خودکو اڑا لیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.