بھارت کے خلاف میچ میں 200 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کی، محمد عامر کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 28 فروری 2016 22:04
لاہور/میرپور ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28فروری۔2016ء) فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ایشیاء کپ کے میچ میں 200 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کی لیکن ٹیم کامیاب نہ ہو سکی جس کا مجھے افسوس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے باؤلرز نے تھوڑے ٹارگٹ کے باجود میچ میں جان ڈال دی، تمام کھلاڑیوں کی سوچ تھی کہ اگر پاکستانی ٹیم تھوڑے رنز پر آؤٹ ہوسکتی ہے تو بھارت کی ٹیم کو بھی انہیں کنڈیشنز پر مشکل درپیش آسکتی ہے ۔
محمد عا مر نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ اپنے چار اوورز میں کم سے کم سکور دے کر زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کروں اور اس میں کامیابی بھی ہوئی ۔محمد عامر نے کہاکہ ان کا کرکٹ میں پانچ سال کے بعد کم بیک شائقین کرکٹ کی محبت اور پی سی بی کی کوششوں سے ممکن ہوا جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ان کی پرفارمنس بھی اچھی رہی ۔(جاری ہے)
محمد عامر نے کہاکہ انہیں عوام کی طرف سے جتنی محبت ملی ہے وہ ان کی توقعات سے بڑھ کر ہے جبکہ ڈریسنگ روم کا ماحول بھی اچھا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کنڈیشنز سب باولرز کے لئے ایک جیسی ہوتی ہیں لیکن باولرذہنی طور مضبوط اور سچوایشن پر کنٹرول کرنا جانتا ہو ، اگر اسے اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہو تو اس کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے، مجھے اپنی لائن اینڈ لینتھ پر جوکنٹرول حا صل ہے وہ اللہ کاخا ص کرم ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.