ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی
پیر 29 فروری 2016 11:42
میرپور ۔ 29 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 فروری۔2016ء) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل منگل کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں شیر بنگال سٹیڈیم میر پور، ڈھاکہ میں پنجہ آزما ہونگی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان نے میچ میں کامیابی کے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ کانٹے دار ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ میگا ایونٹ میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔ میگا ایونٹ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات شامل ہے۔(جاری ہے)
ٹورنامنٹ میں یہ بھارت کا تیسر میچ ہے، بھارت نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو مات دی تھی۔
بھارت نے اب تک چار پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔ ایشیا کپ 6 مار چ کو ختم ہوگا۔ بنگلہ دیش میں ہونے والا ایشیا کپ مجموعی طور پر 13واں اور بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا پانچواں ٹورنامنٹ ہے۔ بنگلہ دیش میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ پہلی دفعہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کا ہے جس کی وجہ سے ایشیا کپ کی ٹیموں کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔ ایشیا کپ کے تمام میچز شیر بنگال سٹیڈیم میر پور بنگلہ دیش میں ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.