گرمیوں میں سادہ غذا، دہی اور سبزیوں کا استعمال انتہائی مفید ہے، ماہرین طب
پیر 29 فروری 2016 14:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) گرمی کے موسم میں درجہ حرارت میں اضافے سے جسم کی حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے، کراچی میں موسم تبدیل ہورہا ہے اس موسم میں ہیضہ، ڈائریا ہوسکتا ہے، گرمی میں ڈائریاسب سے زیادہ بچوں کومتاثر کرتا ہے۔یہ بات ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر شکور عباسی نے گفتگو میں بتائی انھوں نے کہاکہ باسی کھانوں اور آلودہ پانی پینے سے پیٹ اور آنتوں کے امراض جنم لیتے ہیں، اسکولوں کے باہر ٹھیلوں پرفروخت کیے جانے والے رنگ برنگی گولے گنڈے اورباسی چاٹ کھانے سے بچوں کو ڈائریا ہوسکتا ہے۔
ماہرین طب کاکہناہے کہ شہری شدید گرم موسم میں پانی ساتھ رکھیں، پسینے خارج ہونے کی صورت میں پانی پیتے رہیں، پانی کی کمی سے جسم میں نمکیات کم ہوجاتے ہیں جس سے سر درد، چکرآنا، متلی ہونا شروع ہوجاتی ہے ایسی صورت میں متاثرہ افرادکوٹھنڈی جگہ منتقل کرنا چاہیے اور پانی زیادہ سے زیادہ پلایا جائے، گرمیوں میں سبزیوں سمیت دیگرسادہ غذااوردہی کااستعمال مفیدرہتا ہے،دہی کے باقاعدگی سے استعمال سے پیٹ کے افعال درست رہتے ہیں گھر کے تیارکردہ مشروبات لیمو پانی انتہائی مفید ہوتا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.