کراچی ، محافظ ہی لٹیرے بن گئے ، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کے بعد اب پولیس اہلکار ڈکیتیوں میں بھی ملوث
ڈکیتی کے الزام میں آٹھ نامعلوم اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
پیر 29 فروری 2016 19:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 فروری۔2016ء) کراچی میں محافظ ہی لٹیرے بن گئے ، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کے بعد اب پولیس اہلکار ڈکیتیوں میں بھی ملوث ہیں۔ تھانہ الفلاح کے علاقہ عظیم پورہ میں ایک گھر میں ڈکیتی کے الزام میں آٹھ نامعلوم اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
(جاری ہے)
کراچی میں الفلاح تھانے کی حدود عظیم پورہ میں پولیس موبائل پر آٹھ کے قریب اہلکار ہیرا شہزاد نامی شخص کے گھر میں تلاشی کے بہانے داخل ہوئے اور گھر کے قیمتی سامان کا صفایا کرگئے۔
پولیس کے مطابق ہیرا شہزاد نے ڈکیتی کی اس واردات کا مقدمہ نامعلوم پولیس اہلکاروں کیخلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کرا دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس موبائل میں سوار 7 سے 8 اہلکار گھرمیں لوٹ مار کے دوران لائنس یافتہ اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ گھر کی تلاشی میں 2 لاکھ 98 ہزار روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا۔ مدعی نے اعلیٰ پولیس حکام سے واقعہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے لٹیرے اہلکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.