خواتین کو تعلیم یافتہ کئے بغیر ترقی وخوشحالی کاحصول ناممکن ہے،مشتاق غنی
تعلیم یافتہ خواتین معاشرے میں مثبت تبدیلیوں ،ملک وقوم کی ترقی میں بنیادی کردار کی حامل ہیں تعلیم یافتہ خواتین معاشرے میں مثبت تبدیلیوں ،ملک وقوم کی ترقی میں بنیادی کردار کی حامل ہیں،وزیراطلاعات خیبرپختونخوا
پیر 29 فروری 2016 19:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ اوراعلیٰ تعلیم مشتاق احمدغنی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت تعلیم نسواں پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ تعلیم یافتہ خواتین معاشرے میں مثبت تبدیلیوں اورملک وقوم کی ترقی میں بنیادی کردار کی حامل ہیں۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے پیر کے روز شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی اورریاست ہائے متحدہ امریکہ کے باہمی تعاون سے انگریزی زبان تک رسائی کی مائیکرو سکالر شپس پروگرام کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مذکورہ پروگرام دو سال کے عرصہ پر محیط ہے جس میں 13 سے 20 سال کے عمر کی طالبات کا انگریزی زبان میں مہارت کے لئے انتخاب کیا گیاہے۔(جاری ہے)
پروگرام کامقصد طالبات کو انگریزی زبان میں عبور حاسل کرانے کے ساتھ ان کی اعلیٰ تعلیم کے لئے استعدار میں اضافہ اورامریکہ سمیت دیگر بیرون ممالک میں سکالر شپس کاحصول ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کاکہنا تھا کہ خواتین کو تعلیم یافتہ کئے بغیر ترقی وخوشحالی کاحصول ناممکن ہے۔
خواتین معاشرے کاایک طاقتور حصہ ہیں جن کی بدولت کسی بھی قوم اوملک کواپنے مقاصد کی تکمیل میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی ترقی میں خواتین کی تعلیم اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ صوبائی حکومت صوبہ کی بچیوں کے لئے نئے گرلز کالجز اور اعلیٰ جامعات قائم کررہی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم سب کے لئے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور اس ضمن میں صوبہ میں بلاامتیاز تعلیمی شعبہ میں قابل قدر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ مشتاق احمدغنی نے خواتین کی تعلیم میں شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے فیکلٹی ارکان اوریونیورسٹی انتظامیہ کو مزید محنت اورلگن سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے ساتھ تحقیقی شعبہ میں خدمات کادائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ جامعات کابنیادی کام تحقیق کرنا ہے جس پر خاطرخواہ توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔تقریب کے اختتام پر معاون خصوصی اعلیٰ تعلیم نے 100 طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں وائس چانسلر شہیدبے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر رضیہ سلطانہ اور پروگرام فوکل پرسن سیف اﷲ خان بھی موجود تھے جبکہ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے براہ راست قونصل جنرل امریکہ ولیم مارٹن ،ریجنل انگلش لینگویج آفیسر جنیفر مک آرتھر نے بھی پروگرم میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.