سندھ میں اسپیشل کیڈرز کے ڈاکٹرز کی 500 خالی اسامیوں کو جلد پر کر لیا جائیگا ،جام مہتاب ڈاہر
صدر میں شراب خانوں سے متعلق اہل محلہ کی شکایات کا جائزہ لیا جائیگا، قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی،توجہ دلاؤ نوٹس پر بیان
پیر 29 فروری 2016 19:37
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 فروری۔2016ء ) سندھ کے وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا ہے کہ سندھ میں اسپیشل کیڈرز کے ڈاکٹرز کی 500 خالی اسامیوں کو جلد پر کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن سید امیر حیدر شاہ شیرازی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بتائی ۔وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈاہر نے کہا کہ سول اسپتال ٹھٹھہ میں ڈاکٹرز کی 69 اسامیاں ہیں ، جن میں 33 اسامیاں خالی ہیں ۔
یہ حقیقت ہے کہ ڈاکٹرز کی قلت ہے ۔ سندھ پبلک سروس کمیشن سے کہا گیا ہے کہ اسپیشل کیڈرز کے ڈاکٹرز کے ٹیسٹ اور انٹرویوز کا عمل جلد مکمل کرکے ان کی بھرتیوں کی سفارش کی جائے ۔ صوبے بھر میں اسپیشل کیڈرز کی کل 500 اسامیاں خالی ہیں ، جنہیں جلد پر کیا جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان کے توجہ دلاؤ نوٹس پر کراچی کے علاقے صدر میں شراب خانوں سے متعلق اہل محلہ کی شکایات کا جائزہ لیا جائے گا اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.