سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رنگدار شیشوں،مشکوک گاڑیوں کے خلاف مہم جاری
سٹی ٹریفک پولیس نے ابتک78730 رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی‘ چیف ٹریفک آفیسر لاہور
منگل 1 مارچ 2016 13:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم مارچ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رنگدار شیشوں اور مشکوک گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے۔سٹی ٹریفک پولیس نے ابتک78730 رنگدار شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ۔انہوں نے ایس پیزاور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس مہم کی کامیابی کیلئے بھی ہر ممکن اقدامات کریں۔
سی ٹی او نے کہا کہ عوام کی مدد،راہنمائی اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹریفک قوانین کی پاسداری اورشہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے رنگدار شیشوں والی اورمشکوک گاڑیوں کے خلاف جاری خصوصی مہم کے دوران بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔(جاری ہے)
سٹی ٹریفک پولیس کی اس مہم کے دوران ابتک رنگدار شیشے والی1017گاڑیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔
انہوں نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ کریں اور وارڈنز کو بریف کریں کہ انسدادی کارروائی کے دوران شہریوں سے نرمی سے پیش آئیں تاہم قانونی کارروائی بھی یقینی بنائیں ۔طیب حفیظ چیمہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں سے از خود بلیک پیپرز اتارکر قانون پسند اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.