سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،پی آئی اے بل 2016ء پر غور

منگل 1 مارچ 2016 22:34

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس راجہ ظفر الحق کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے بل 2016ء جو کہ قومی اسمبلی سے پاس ہو چکا ہے، پر غور کیا گیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف پہلے ہی اس بل پر اپنی رپورٹ ایوان بالا میں پیش کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :