این اے 153رانا قاسم نون بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے:وحید گل
نواز شریف کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں معاشی انقلاب آیا ہے:جلال پور جلسہ خطاب
بدھ 2 مارچ 2016 17:52
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ این اے 153رانا قاسم نون بھاری اکثریت سے کامیاب ہو نگے،نواز شریف کی بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ملک میں معاشی انقلاب آیا ہے،حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں سے غریب آدمی کو فائدہ مل رہا ہے،مسلم لیگ(ن) نے تین سالوں میں پاکستان کو دنیا مضبوط ترین ملک بنا دیا ہے ،آئندہ عام انتخابات میں پھرمسلم لیگ(ن) کی مرکز میں حکومت ہو گی،وہ این اے 153جلال پور پیر والا ملتان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے،وحید گل نے مزید کہا دور جدید میں بھی ملتان کی عوام گزشتہ کئی سالوں سے پنجاب کے دیگر شہروں سے دور رکھا گیا یہاں کی عوام کو پینے کا صاف پانی کئی کئی میل دور سے لانا پڑتا تھا اور سفری سہولتات نہ ہونے کے برابر تھی ،وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کی عوام کو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اورمیٹرو بس کے تحفے دیے ہیں اور صاف پانی کے فلٹریشن پلانٹس لگائے ہیں ،این اے 153سے قومی اسمبلی کے امیدوار رانا قاسم نون نے کہا پارٹی قیادت کو بے حد مشکور ہو ں جہنوں نے مجھے یہاں سے الیکشن لڑنے کاموقعہ دیا ہے این اے 153مسلم لیگ(ن) گڑھ ہے ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر قیادت کو جیت کا تحفہ دو گا ،پیپلزپارٹی کا صایا ہو چکا ہے جلا ل پور کی عوام نے 2013کے الیکشن میں ہی پیپلزپارٹی کو مسترد کر دیا تھا ،کامیاب ہو کر حلقہ کے جو دیگرمسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرو گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا،اعظم نذیر تارڑ
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.