محمد علی جناح یونیورسٹی میں بی ای الیکٹریکل اینڈ مکینیکل کے تعلیمی پروگرام اگلے سال شروع کردئے جائیں گے،پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ
بدھ 2 مارچ 2016 17:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مارچ۔2016ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے کہا ہے پی ایچ ڈی پروگرام،فیکلٹی آف کمپیوٹنگ سائینسز اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سے منظور شدہ بی ای الیکٹریکل اینڈ مکینیکل کے تعلیمی پروگرام اگلے سال شروع کردئے جائیں گے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ شام یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائینس کے شعبہ کے اساتذہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جاب مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمپیوٹنگ سائینسز کی تعلیم کو بہت اہمیت دی جانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں سافٹ وئیر انجینئرنگ ڈگری کے پروگرام میں داخلے جلد شروع کردئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کے بہتر مستقبل کے لئے ان کو مناسب تعلیمی پروگرام کے انتخاب کے ضمن میں مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے اس بات کی پوری کوشش کی جائے گی کہ بزنس ایڈمینسٹریشن کے طلبہ کو ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب بھی راغب کیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیوٹر سائینس کے شعبہ کے اساتذہ کے ٹیچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ہفتہ ایک ریسرچ سیمینار کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جب اساتذہ کے پڑھانے کا معیار بلند ہوگا تو پھر ہر چیز صحیح سمت میں آگے بڑھ سکے گی۔انہوں اس بات پر زور دیا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کو بہت جلد اس ریجن میں صف اول کی یونیورسٹی بنا نے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔آخر میں کمپیو ٹر سائینس کے شعبہ کے چئیرمین احمر عمر نے محمد علی جناح یونیورسٹی کے صدر کا یونیورسٹی کی ترقی اور ان کے شعبہ کے اساتذہ کی بہتر رہنمائی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر ان کا شکریہ ادا کیامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.