پاکستان اسٹیل کے ملازمین ،انجینئرز اور ہنرمندمحنت کش باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں،میجر جنرل (ر)ظہیر احمد خان
بدھ 2 مارچ 2016 18:19
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) ’’پاکستان اسٹیل کے ملازمین ،انجینئرز اور ہنرمندمحنت کش باصلاحیت اور تجربہ کار ہیں ، جنہوں نے ہمیشہ اپنے اپنے شعبہ جات میں اپنی اعلیٰ کارکردگی کا لوہا منوایا ہے‘‘-اِن خیالات کا اظہار پاکستان اسٹیل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل (ریٹائرڈ) ظہیر احمد خان، ہلال امتیاز(ملٹری) نے آپریشنز بلڈنگ میں واقع ٹیکنیکل لائبریری میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پروڈکشن اور ٹیکنیکل سروسز ڈائریکٹوریٹ کے مختلف محکمہ جات میں کام کرنے والے افسران اور ہنرمندوں کو ’’سندِ اعزاز اور انعامات‘‘ سے نوازنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل کے افسران اور ہنرمندوں نے پیداواری عمل میں تعطل کے باوجود اِن کارخانوں کی مشینری و آلات کی مرمت و دیکھ بھال کے کاموں کو اَحسن طریقے سے سرانجام دیاہے جو قابلِ تحسین اور ستائش کے قابل ہے۔(جاری ہے)
اِن ملازمین نے شب و روز محنت کرکے ادارے کے اندرونی وسائل کو بروئے کار لاکر اعلیٰ کارکردگی کی بدولت 35 برس پُرانے کارخانوں کوبہترین بنادیا ہے ، جو پیداواری عمل بحال ہونے کے بعد مزید اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔
اس تقریب میں اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جن محکمہ جات کو اوّل انعام دیا گیا اِن محکموں میں سنٹرنگ پلانٹ، بلک واٹر سپلائی ڈیپارٹمنٹ، کولڈ رولنگ مل اور ایم آر ایچ ٹی شاپ شامل ہیں جبکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں میں اسٹیل میکنگ ڈیپارٹمنٹ، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ، جیٹی اور ایئر اسٹیم اینڈ گیس نیٹ ورک شامل ہیں جو دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس کے علاوہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکمہ جات میں ریفریکٹریز ڈیپارٹمنٹ، سی واٹر ڈیپارٹمنٹ، تھرمل پاور پلانٹ اور آکسیجن پلانٹ شامل ہیں جنہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر سی ای او پاکستان اسٹیل جنرل ظہیر احمد خان نے مذکورہ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے محکموں کے سربراہوں کو خصوصی شیلڈ سے نوازنے کے علاوہ اِن کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا۔ علاوہ ازیں، سی ای او پاکستان اسٹیل جنرل ظہیر احمد نے 12 افسران اور12 ہنر مند محنت کشوں کو خصوصی اسناد اور نقد انعامات بھی پیش کئے۔ اس تقریب میں ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر(پروڈکشن) واصف محمود، قائمقام پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر(ٹیکنیکل سروسز) کیپٹن (ر) شمسی حسن ، قائمقام پرنسپل ایگزیکٹو آفیسر(بی ایم آر اینڈ ای/ ایچ آرڈی) سیدّ امتیاز الحسن شمسی ، کارپوریٹ سیکریٹری غلام مصطفی ، ڈپٹی چیف انجینئر/ انچارج(پی پی اینڈسی) سید مشرف حسین اور دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.