سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ور ثہ کا اجلاس
بول ٹی وی کے ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی وزارت داخلہ اپنے موقف سے آگاہ کرے، معلومات تک رسائی کا بل آئندہ اجلاس تک نہ آیا تو ایوان بالاء میں پرائیوٹ ممبر بل کے طور پر پیش کر دیا جائے گا، سینیٹر کامل علی آغا کوڈ آف کنڈکٹ کادونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں اور تمام اسٹیک ہولڈ کی باہمی مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا،سیکرٹری اطلاعات و نشریات
بدھ 2 مارچ 2016 20:05
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء ) ء سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ور ثہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر کامل علی آغا کی صدارت پارلیمنٹ لاجز کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بول چینل کی نشریات اور اس کے ملازمین کی تنخواہیں ، قائمہ کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد ، پی ٹی وی ملازمین کی تنخواہوں ،پینشن کی ادائیگی ، معلومات تک رسائی کے بل ، کوڈآف کنڈیکٹ کے علاوہ پاکستان ہائی کمیشن میں پریس آفسیر کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔
سیکرٹری اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ عمران گردیزی نے قائمہ کمیٹی کو بول چینل کی نشریات اور ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بول ٹی وی کے 108 ملازمین اسلام آبادہائی کورٹ گئے تھے اور ایف آئی اے نے وزارت اطلاعات و نشریات سے رابطہ بھی کیا ہے اور ایف آئی اے کو بول چینل کے حوالے سے کچھ نہیں ملا بول چینل کے اکاؤنٹس فریز نہیں کیے گئے ان کے اکاؤنٹس میں فنڈز بھی موجود نہیں ہیں بول چینل کو ایگزیکٹ فنڈز فراہم کرتا تھا ان کے اکاؤنٹس فریز کیے گئے ہیں اور چینل کھولنے کا مسئلہ ہم سے متعلق نہیں ہے چیئرمین پیمرا آگاہ کر سکتے ہیں جس پر چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 21 مارچ2013 کو پیمرا نے وزارت داخلہ کو لبیک پرائیوٹ لمٹیڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تبدیلی کے حوالے سے درخواست دی تھی این او سی وزارت داخلہ سے جاری ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.