کراچی، کمپیوٹر و انٹرنیٹ کے عہد میں سائنس و ٹیکنالوجی کا علم ناگزیر ضرورت ہے، پروفیسر اعجاز فاروقی
بدھ 2 مارچ 2016 20:07
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 مارچ۔2016ء) کمپیوٹر و انٹرنیٹ کے عہدِ حاضر میں سائنس و ٹیکنالوجی کے علم کا حصول ناگزیر ضرورت ہے۔ پاکستان کوئز سوسائٹی کوئز مقابلوں کے ذریعے نسل نو کی صلاحیتیں نکھارنے کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ حافظ نسیم الدین کی خدمات بیش بہا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز ماہر تعلیم، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے گذشتہ روز پاکستان کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ آدم جی سائنس کالج میں منعقدہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سائنس کوئز رننگ ٹرافی مقابلہ معلومات کی تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب سے چیئرمین PQS پروفیسر حافظ نسیم الدین، گورنمنٹ آدم جی سائنس کالج کے پرنسپل پروفیسر نسیم حیدر، پروفیسر نوشابہ انجم، پروفیسر ایاز ترمذی، سوسائٹی کے صدر فہیم احمد خان، جنرل سیکریٹری پروفیسراقبال خان، اسماء علی و دیگر نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔(جاری ہے)
کوئز ماسٹر کے فرائض پروفیسر حافظ نسیم الدین کے علاوہ پروفیسر ناصر اقبال اور بکر مجیب ہاشمی نے بھی انجام دیئے۔
چیئرمین PQS حافظ نسیم الدین نے کہا کہ کوئز ایسا شعبہ ہے جس میں مہارت مستقبل میں بلند مقام کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی گذشتہ کئی سال سے اپنے محدود وسائل کے باوجود طالبعلموں میں منتقلی علم کا فریضہ ادا کرنے کیلئے فروغِ علم و آگہی کی تحریک مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اگر علم دوست افراد سوسائٹی کی معاونت کریں تو یہ سلسلہ مزید بہتر انداز میں نسلِ نو کو مستفیض کرسکتا ہے۔ منصفین کرام کے متفقہ فیصلے کے مطابق کامکس کالج، پی ای سی ایچ سوسائٹی، گورنمنٹ پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج، کراچی یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج فار وومن اورنگی ٹاؤن کی ٹیموں نے بالترتیب اول، دوم، سوم اور خصوصی پوزیشنیں حاصل کیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان سائنس کوئز رننگ ٹرافی ایک سال کیلئے کامکس کالج پی ای سی ایچ سوسائٹی کے حصے میں آئی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.