امریکا اور ان کے اتحادی پاکستان کے اندر ڈھانچہ جاتی ترقیاتی مسائل حل کرنے میں تعاون کریں تو ہمارے سیکورٹی مسائل بھی حل ہوجائیں گے،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
بدھ 2 مارچ 2016 22:49
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپنی تمام تر استعداد کار سے استفادہ کرنے کی غرض سے پاکستان کو قومی، صوبائی اور شہری حکومتوں سمیت یونیورسٹیوں اور صنعتوں کو چلانے کیلئے زیادہ باصلاحیت افراد کی ضرورت ہے، پاکستان کے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تقریباً 45 فیصد خواتین زیر تعلیم ہیں، رورل علاقوں میں 50 فیصد لڑکیاں پرائمری سکول اور75 فیصد لڑکیاں سیکنڈری سکول نہیں جاتیں، اگر امریکا اور ان کے اتحادی پاکستان کے اندر ڈھانچہ جاتی ترقیاتی مسائل حل کرنے میں تعاون کریں تو ہماری سیکورٹی کے حوالے سے کئی مسائل بھی حل ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو امریکی بزنس میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے 2014ء میں تعلیمی اخراجات میں جی این پی کا 1.9فیصد اضافہ کیا جبکہ ہمارا تعلیمی اخراجات 4فیصد تک بڑھانے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن میں زیر تعلیم خواتین کی تعداد حوصلہ افزا ہے لیکن بنیادی تعلیمی سطح پر تعداد انتہائی کم ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو امریکی تعاون میں مزیداضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی آبادی 25ملین ہے جبکہ پاکستان کی آبادی بہت جلد 200 ملین سے تجاوز کر جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان میں متوسط طبقے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.