پاکستان میں تپ دق (ٹی بی) کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے، ماہرین
جمعرات 3 مارچ 2016 16:29
کراچی ۔ 3 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) اسٹاپ ٹی بی پاکستان کے چیئرمین پروفیسر مسعود حمید خان اور وائس چیئرمین ڈاکٹر شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں تپ دق (ٹی بی) کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے، ٹی بی کے متاثرہ افراد کی تشخیص اور علاج کی مفت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اسٹاپ ٹی بی پاکستان کے ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر ٹی بی کے خلاف جنگ میں ارکان پارلیمنٹ، تاجر برادری اور کارپوریٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جائے، ملک سے ٹی بی کے خاتمے کے لئے مریضوں اور عوام الناس کے لئے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگوں کو اس بیماری کے بارے میں پتہ چل سکے اور وہ اس کے علاج کیلئے جلد رجوع کر سکیں۔(جاری ہے)
اجلاس میں قومی اور صوبائی کوآرڈینیٹر اور چاروں صوبوں کے فوکل پرسنز سمیت ماہرین تپ دق نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایگزیکٹوکونسل اراکین نے اپنی تجاویزات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں قومی اور صوبائی سطح پر اسٹاپ ٹی بی پاکستان کے دفاتر قائم کئے جائیں۔ اجلاس میں اراکین نے پورے ملک میں مختلف اسکولوں اور کالجوں میں طلباء اور اساتذہ میں آگاہی مہم شروع کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.