پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفاد ات کا تحفظ کیا ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی،چوہدری محمد اشرف دیونہ
جمعرات 3 مارچ 2016 17:41
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہپاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفاد ات کا تحفظ کیا ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔ کسانو ں کی بہتری ،فلاح وبہبود،ان کے مفادات کا تحفظ اورزراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس مقصد کیلئے یہ پیکیج ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جس میں چھوٹے کسان کے مفادات کو مقدم رکھا گیا ہے۔
زرعی شعبہ معیشت کی ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ زراعت ترقی کرے گی تو پاکستان آگے بڑھے گا اوراسی مقصد کے پیش نظر وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے زراعت کی ترقی اورکاشتکاروں کی خوشحالی کیلئے ایک جامع اورتاریخی ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات اورحقوق کا تحفظ کیا ہے اورکاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں.مسلم لیگ ن عوام کی توقعات پر پورا اترے گی اور آئندہ بھی عوام دوست اقدامات کئے جائیں گے۔
مسلم لیگ ن کے دور میں بنائے گئے منصوبوں سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔چین پاک معاہدوں سے پہلے ہی ترقی کا سفر شروع ہوچکا ۔پاکستان سے بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کا خاتہ کرکے دم لیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا دھرنا ناکام ہونے کی وجہ ان کی اپنی بے وقت کی سیاست ہے ۔پوری قوم ملک کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور عمران خان دھرنے دے رہے ہیں ۔عمران خان نے جتنا وقت ور پیسہ دھرنوں پر خرچ کیا اپنی جماعت پر خرچ کرتے تو ان کی جماعت کی کار کردگی بہتر ہوجاتی مگر عمران خان کوکون سمجھائے ۔وہ سارے فیصلے خود کرتے ہیں۔انہیں کسی سے مشورہ کرنے کی عادت نہیں ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف بحرانوں میں پھنسی ہوئی ہے اور عوام اس جماعت سے دو رہورہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.