شام،پورے ملک میں اچانک بجلی بند،تمام علاقے اندھیرے میں دوب گئے،انٹرنیٹ سروس بھی معطل

جمعرات 3 مارچ 2016 21:14

شام،پورے ملک میں اچانک بجلی بند،تمام علاقے اندھیرے میں دوب گئے،انٹرنیٹ ..

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مارچ۔2016ء) شام میں تمام حصے اچانک اندھیرے میں ڈوب گئے ۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق بجلی منقطع ہونے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی اور اس بحران سے ملک کے تمام صوبے متاثر ہیں، اس کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ بھی دستیاب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت دمشق کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رات ایک بجے سے بجلی غائب ہے۔ ساتھ ہی موبائل فون کے ذریعے بھی انٹرنیٹ سے رابطہ ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :