خانیوال ‘ نجی سکول کے پرنسپل کے دسویں کلاس کے طالب علم کا داخلہ نہ بھیجنے پر تعلیمی سال ضائع ہونے پر دلبرداشتہ طالب علم نے اپنی بازو کی نس کاٹ لی ‘پرنسپل کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 3 مارچ 2016 22:34

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 مارچ۔2016ء ) نجی سکول کے پرنسپل نے دسویں کلاس کے اسٹوڈنٹ کا داخلہ نہ بھیجنے پر تعلیمی سال ضائع ہونے پر دلبرداشتہ ہو کرطالب علم نے اپنی بازو کی نس کاٹ لی پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق کیمپ جسونت نگر کے رہائشی علی رضا گل جو کہ میڑک کا طالب علم ہے جس نے اپنے سکول کے پرنسپل کو میڑک کے داخلہ کے لئے مبلغ چار ہزار روپے فیس جمع کروائی پرنسپل نے داخلہ فیس آگے نہ بھیجی طالب علم گزشتہ روز اپنی رول نمبر سلپ لینے سکول آیا تو پرنسپل نے کہا کہ آپ کی رول نمبر سلپ ملتان سے ہی نہی آئی طالبعلم اپنی رول نمبر سلپ لینے ملتان چلا گیا تو سکول کے پرنسپل کسی کام سے ملتا ن گئے ہوئے تھے اور اچانک طالب علم سے ملاقات ہوئی پرنسپل ادریس نے طالب علم سے کہا کہ آپ شام کو سکول آفس آنا تو طالبعلم شام کو روبرگواہان شام کو سکول میں گیا تو پرنسپل نے کہا کہ آپ کو 35000روپے اور دینے ہوں گے جبکہ طالبعلم نے کہا کہ آپ کس چیز کے اتنے پیسے مانگ رہے ہیں تو پرنسپل سیخ پا ہو گیا اور دھمکیاں دینے لگا اس پر طالب علم نے اپنے تعلیمی سال ضائع ہونے پر دل برداشتہ ہوکر سکول کے احتجاجی طور پر اپنی دائیں بازو کی مین نس کاٹ لی اور جس سے شدید زخمی ہو گیا متاثرہ طالبعلم علی رضاگل کی درخواست پر تھانہ سٹی خانیوال نے پرنسپل کے خلاف مقدمہ نمبر 173/16زیر دفعہ 406/506 ت پ کے تحت درج کر کے پرنسپل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیا ۔