شیر سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی ‘ جس نے شیر کو ووٹ دیا شیر پہلے اسے مارے گا پھر آگے بڑھے گا ‘ سید خورشید شاہ
ہفتہ 5 مارچ 2016 15:35
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک بار پھر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر سے خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی ‘ جس نے شیر کو ووٹ دیا شیر پہلے اسے مارے گا پھر آگے بڑھے گا ‘حکمرانوں کے دماغوں پر میٹروبس اور اورنج ٹرین چھائی ہے ‘(ن )لیگ والے ابھی تک ذہنی نابالغ ہیں ‘ حکومت ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبو ر نہ کرے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ (ن )لیگ والے بڑے نہیں ہو رہے ، ابھی تک ذہنی نابالغ ہیں۔ شیر اپنے ہی ووٹروں کو کھائے جا رہا ہے ‘اس سے خیر کی توقع نہیں۔ سیدخورشید شاہ نے طنزاً کہا کہ بچے بھی گھرمیں بس اور ٹرین کی ضدکرتے ہیں اورحکمرانوں کے دماغوں پر بھی میٹرو بس اور اورنج ٹرین چھائی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کرکنٹینرکی مخالفت کی اوراسے شکست دی،تاجر براداری ناراض ہے کہ ہم ان کیلئے اسمبلی میں بولتے نہیں ہیں ‘ ہم تو اسمبلی میں بولتے ہیں مگرسب نہیں دکھایاجاتا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لو گوں کوسیاسی آگاہی دیناچاہتاہوں،پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز کی بھرمارہے ‘ملک میں زراعت اورٹیکسٹائل کی صنعت تباہ ہوگئی ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں ڈیزل کا استعمال 80فیصد ‘ پٹرول کا صرف بیس فیصد ہے ،ملک میں برآمدات میں 25فیصد کمی آئی ہے ،حکومت نے ڈھائی سال میں4ہزار500ارب کاقرضہ لیاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبو ر نہ کرے ،نئے ٹیکسز لگا کر کوئی فائدہ ہوتا تو تاجر برادری کے سامنے ہاتھ جوڑ نے کو تیا رہوں ،مطالبہ کرتاہوں کہ ٹیکسوں کو بڑھانے کی بجائے ختم کیا جائے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایمنیسٹی سکیم چوروں ‘ٹھگوں اورمنشیات فروشوں کی مددکریگی ‘پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقاربھٹو نے کبھی سودے بازی نہیں کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.