انتہا پسندوں نے کشمیر سے متعلق سوال اٹھانے اور مبینہ طور پر آزادی کا نعرہ لگانے والے کنہیا کمار کے سر کی قیمت مقرر کردی

جو بھی کنہیا کمار کو قتل کرے گا اسے 11 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ٗہندو انتہا پسند تنظیم پوروانچل سینا نے پوسٹر چسپاں کر دیئے

ہفتہ 5 مارچ 2016 18:02

انتہا پسندوں نے کشمیر سے متعلق سوال اٹھانے اور مبینہ طور پر آزادی کا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مارچ۔2016ء) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سمیت کئی ہندو انتہا پسند تنظیموں نے کشمیر سے متعلق سوال اٹھانے اور مبینہ طور پر آزادی کا نعرہ لگانے والے طالب علم کنہیا کمار کے سر کی قیمت مقرر کردی ہے۔گزشتہ ماہ نئی دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کی طلبہ تنظیم کے صدر کنہیا کمار نے تقریب کے دوران مقبوضہ کشمیر کی حیثیت اور آزادی کے حق میں بات کی تھی جس کی پاداش میں وہ کئی دنوں تک جیل میں تشدد برداشت کرتا ررہا تاہم جب اسے عدالت نے ضمانت پر رہا کیا ہے تو اس کی جان کے لالے پڑگئے ۔

اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں بھارتی حکمران جماعت بے جے پی کی ذیلی تنظیم بھارتی جنتا یووا مورچہ کے ضلعی صدر کلدیپ ورشنے نے اعلان کیاکہ جو کنہا کمار کی زبان کاٹے گا اسے 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کلدیپ کا کہنا ہے کہ کنہیا نے آر اسی ایس ، بے جی پی اور نریندر مودی کی بے عزتی کی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، اس لئے ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطتے انہون نے کنہیا لال کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب نئی دہلی کے مختلف علاقوں میں قدرے غیر معروف ہندو انتہا پسند تنظیم پوروانچل سینا کی جانب سے ہندی میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا کہ جو بھی کنہیا کمار کو قتل کرے گا اسے 11 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، پوسٹر میں تنظیم کے سربراہ آدرش شرما کا نام اور اس کا موبائل نمبر بھی لکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ کنہیا کمار پر کشمیری رہنما افضل گورو کی پھانسی کی برسی کے موقع پر ریلی کے انعقاد اور پاکستان زندہ باد نعرے لگانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :