ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی ٹیم کو ویزے جاری
ایف آئی اے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم آج بھارت روانہ ہو گی
اتوار 6 مارچ 2016 16:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مارچ۔2016ء) بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تین رکنی ٹیم کو ویزے جاری کر دیئے گئے ۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم آج پیر کو بھارت روانہ ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لئے بھارت جانے والی پاکستانی سیکورٹی ٹیم کو بھارتی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دیئے ۔
ویزہ حاصل کرنے والوں میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور اور کرنل اعظم شامل ہیں جبکہ تیسرا سیکورٹی رکن نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن فراہم کرے گی ۔ تین رکنی سیکورٹی ٹیم ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور کی سربراہی میں دھرم شالا کا دورہ کرے گی جہاں پر سیکورٹی کے اعلی حکام اور کرکٹ گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔(جاری ہے)
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی رپورٹ وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ کو فراہم کرے گی سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سیکورٹی ٹیم بھارت بھیجنے کا فیصلہ وزیر اعطم اور وزیر داخلہ کی ملاقات میں کیا گیا تھا ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.