مصطفیٰ کمال کو لانے کا کمال کس کا ہے چند روز میں پتہ چل جائے گا ،چند لوگ پارٹی میں گروپ بندی تو کرسکتے ہیں،لیکن پارٹی کی قیادت میں تبدیلی نہیں لاسکتے،مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 6 مارچ 2016 22:05
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں نے پوری زندگی میں کوئی کمال نہیں کیا،لیکن کمالات بہت دیکھے ہیں اور مصطفیٰ کمال کو واپس لانے کا کمال کس کا ہے یہ آئندہ چند روز میں سب کو پتہ چل جائے گا،حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ میں نے پوری زندگی میں کوئی کمال نہیں کیا لیکن بہت سے کمالات دیکھے ہیں کراچی میں مصطفیٰ کمال کی صورت جو کمال ہوا ہے وہ جلد سامنے آجائے گا۔
سابق سٹی ناظم کے حوالے سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا اگر مل گیا تو میڈیا کے ذریعے عوام کو بھی بتا دیں گے،پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہیں جو سب کچھ کہہ دوں لیکن میرا خیال ہے کہ کسی کے آنے یا جانے سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں آتی۔(جاری ہے)
چند لوگ پارٹی میں گروپ بندی تو کرسکتے ہیں،لیکن پارٹی کی قیادت میں تبدیلی نہیں لاسکتے،مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ اگر کسی کو را کا ایجنٹ کہا جارہا ہے تو وہ ایک دو روز میں تو نہیں بنا ہوگا را کے ایجنٹ کی تحقیقات کا معاملہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے اس لئے اسے ایک صوبے پر ڈال دینا درست نہیں، عمران خان بھی لندن گئے تھے اور اعلان کرتے تھے کہ وہ ثبوتوں کا ڈھیر لے جارہے ہیں وہ کیوں واپس آگئے۔
جو لوگ اس طرح کے اعلان کرتے تھے وہ بھی نائن زیرو جاتے رہے ہیں،مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نیب کی فہرست میں بڑے بڑے ناموں کا نام آنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جو حکمران کل تک نیب کے نگہبان ہونے کا دعویٰ کرتے تھے وہ آج اس کے مخالف ہوگئے ہیں، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نیب پر تنقید کے بعد اب یہ متنازع ادارہ بن گیا ہے اس لئے نیب اب اپنی غیر جانبداری کی وضاح کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.