سلمان خان سے پہلی ملاقات فین کی حیثیت سے ہوئی تھی‘ اداکارہ ڈیزی شاہ
پیر 7 مارچ 2016 12:26
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ ڈیزی شاہ کہتی ہیں کہ ان کی سلمان خان سے پہلی ملاقات ان کی فین کی حیثیت سے ہوئی تھی اور وہ پہلی ہی ملاقات میں سلمان خان کی شخصیت سے بہت امپریس ہوئی تھیں۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں ڈیزی شاہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کا سامنا کرتے ہوئے میں بہت گھبرا رہی تھی اور ان سے بات کرنا مشکل ہورہا تھا انھوں نے کہا کہ ان سے بات کرنے سے پہلے وہ دس مرتبہ سوچتی تھیں۔
ڈیزی شاہ نے مزید کہا کہ فلم”جے ہو“ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب سالگتا ہے سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میرے خواب کی اتنی جلدی مجھے تعبیر مل جائے گی یہ میں نے سوچا بھی نہیں تھا۔انھوں نے کہا کہ سلمان خان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا وہ اپنے جونیئر ز کا بہت خیال رکھتے ہیں ان میں غصہ تو ہے مگر غرور نام کی کوئی چیز نہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.