ٹیکسٹا ئل سے منسلک تاجر بر ا د ری کئی مشکلات کا سا منا کر رہی ہے ،خالد تواب
وزیر اعظم قابل ٹیکسٹا ئل منسٹرکی تقرری اور منسٹری میں ٹیکسٹا ئل سے متعلق ماہرین تعینات کریں،سینئر نا ئب صدر ایف پی سی سی آئی
پیر 7 مارچ 2016 21:56
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء ) ایف پی سی سی آئی کے سینئر نا ئب صدر خالد تواب نے وزیر اعظم نو ا ز شریف کی تو جہ دلاتے ہو ئے کہا کہ پچھلے دو سا لو ں سے ٹیکسٹا ئل منسٹر کی تعیناتی نہیں ہوئی ہے جبکہ یہ وزارت ٹیکسٹا ئل کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ٹیکسٹا ئل کی انڈسٹری کو مزید فر و غ دینے کیلئے تشکیل کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹا ئل پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری ہے جو کہ لاکھو ں افراد کو روز گا ر فر ا ہم کر رہی ہے اور ٹیکسٹا ئل مصنوعات کی برآمدات کے ذریعے ملک میں فارن ایکسچینج کمانے کا ذریعہ بھی ہے ۔
خالد تواب نے کہا کہ ٹیکسٹا ئل سے منسلک تاجر بر ا د ری کئی مشکلات کا سا منا کر رہی ہے جس میں سیلز ٹیکس ریفنڈ، ڈی ایل ٹی ایل،ایکسپورٹ رننگ فنانس اور ریبٹ کے نا م پہ سینکڑوں ارب روپے حکومت کے پاس پھنسا پڑاہے ۔(جاری ہے)
اور ستم ظریفی یہ ہے کہ کاروباری طبقہ اُس رقم پر بنکوں کو سود کی مد میں ادائیگی بھی کررہاہے جبکہ حکومت بغیر کسی لاگت کے اِس رقم کو استعمال کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ری فنڈ میں تاخیر کی وجہ سے ایکسپورٹرز کو پیداوری لاگت میں اضافہ اور ورکنگ کیپیٹل کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باوجود اِس حقیقت کہ پاکستان کے پاس جی ایس پی پلس اسٹیٹس ہے مگر اسکے باو جو د ٹیکسٹائل کی بر آمد ا ت دن بہ دن گھٹ رہی ہے اور جی ایس پی پلس سے اب تک جتنا فائدہ ہونا چاہیے تھا وہ نہیں اُٹھایا گیا۔خالدتواب نے وزیر اعظم نو ا ز شریف سے اپیل کی کہ وہ ایک قابل ٹیکسٹا ئل منسٹرکی تقرری کریں اور منسٹری میں ٹیکسٹا ئل سے متعلق ماہرین تعینات کریں اور اِس سے ٹیکسٹا ئل ایکسپورٹ میں اِضافہ ہے اور جی ایس پی پلس سے خاطرخواہ فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہےمتعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.