روایتی و ثقافتی پروگرامات کا انعقاد اچھا شگون ہے ، عمران صفی
منگل 8 مارچ 2016 14:04
مردان۔08 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 مارچ۔2016ء ) ثقافتی سرگرمیاں خوف کی فضاء میں اُمید کی کرن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پر یسکو انٹرٹینمٹ اینڈ ایونٹس آرگنائز ر مردان کے ڈائریکٹر محمد عمران صفی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی تعاون سے پریسکو انٹرٹینمنٹ نے گذشتہ ماہ ضلع مردان میں سات پروگراموں کا انعقاد کیا جن میں محفل موسیقی کے پروگرام ، حجرہ ٹنگ ٹکور ، یکہ زار او یا قربان ، تصویر ی نمائش ، ٹانگہ ریس ، میروس بابا میلا اور بچوں کے مابین مقابلے جن میں چندرو، میرگاٹی ، بلوری وغیرہ شامل تھی ۔
اُنہوں نے کہا کہ روایتی و ثقافتی پروگرامات کا انعقاد ایک اچھا شگون ہے جس سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل رہے ہیں ۔ اُداسیوں اور مایوسیوں میں گھرے ہوئے عوام کو کچھ تفریح اور مسکراہٹیں بکھیرنے کے مواقع میسر آگئے ہیں ۔(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ رواں ماہ تھیٹر ڈرامے، حجرہ ٹنگ ٹکور، مشاعرہ اور فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کروں گا ۔ ان پروگرامات کا بنیادی مقصد اپنی تہذیب کا موقع کلچر و ثقافت اور تمد ن کی تحفظ اور فروغ دینا ہے اور آج یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ نوجوان اپنی ثقافت کے حوالے سے مستفید ہورہے ہیں اس قسم کی معیاری ادبی و ثقافتی سرگرمیاں وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ علاقائی ویران حجرے پھر سے آباد ہو رہیں ہے جس کا تمام تر کریڈٹ محکمہ ثقافت کو جاتا ہے ۔
اُنہوں نے محکمہ ثقافت کے ثقافتی ورثے کے احیاء کا پروگرام کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ محکمہ ثقافت اسی طرح کی سرگرمیاں جاری رکھیں گا۔مزید قومی خبریں
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.