ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے،وزیراعظم نواز شریف
منگل 8 مارچ 2016 14:44
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح اور قومی عزم ہے ، ملک بھر سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔
(جاری ہے)
منگل کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل ، شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، مشیر برائے قومی سلامتی ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ، اجلاس میں دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب ، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن ،قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد، قومی سلامتی ، خطے کی صورتحال ، پاک بھارت تعلقات ، سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،جبکہ اجلاس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دی گئی ہے ، مشیر برائے قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے پاک بھارت تعلقات پر بریفنگ دی ، اجلاس میں شبقدر میں دہشت گردوں کے گزشتہ روز بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعامغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ، ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح اور قومی عزم ہے، دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو ملک بھر سے ختم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں دہشت گرد کمزور ہو گئے ہیں ،دہشت گردوں کے بڑے بڑے نیٹ ورک ٹوٹ چکے ہیں ، ملک میں امن کی فضاء قائم ہو رہی ہے ، ملک میں مکمل امن کے قیام تک دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.