پاکستان اور برطانیہ کا غیر ریاستی عناصر کو خارجہ پالیسی ہائی جیک کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق
برطانیہ افغان مصالحتی عمل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، خطے میں قیام امن کیلئے پاک برطانیہ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، مغرب اسلام کا موازنہ عسکریت پسندی کے ساتھ نہ کرے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات میں گفتگو برطانیہ دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کریگا، غیر ریاستی عناصر خود مختار ریاستوں کو اپنی شرائط ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتے، فلپ ہیمنڈ
منگل 8 مارچ 2016 17:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 مارچ۔2016ء) پاکستان اور برطانیہ نے غیر ریاستی عناصر کو خارجہ پالیسی ہائی جیک کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ برطانیہ افغان مصالحتی عمل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، خطے میں قیام امن کیلئے پاک برطانیہ مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں غیر ریاستی عناصر کو خارجہ پالیسی ہائی جیک کرنے سے روکنے پر اتفاق کیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے میں برطانیہ پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے گا، غیر ریاستی عناصر خود مختیار ریاستوں کو اپنی شرائط ڈکٹیٹ نہیں کرواسکتے، غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق پاکستان کی نئی پالیسی قابل ستائش ہے، پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے مدد کرنے کو تیار ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.