تھرپاکر،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے700قحط زدہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم

منگل 8 مارچ 2016 22:41

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 مارچ۔2016ء) تھرپاکر،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے700قحط زدہ خاندانوں میں راشن کی تقسیم۔تفصیلات کے مطابق؛۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے صحرائے تھرپاکر کے 700قحط زدہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔اسلام کوٹ تحصیل کے نواحی گاؤں کھاکھنیار ،کہڑی ،لبو ،سرنگھو ،روھیڑارو ،موڑانی،گلو تڑ سمیت 16سے زائد دیہاتوں کے لوگوں نے ماھ بھر کا راشن حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں آٹا ،گھی دالیں چاول اور تمام روز مرہ کی ضروریات کی اشیاء شامل تھیں ۔فلاح انسانیت کراچی کے منتظم ڈاکٹر مزمل اقبال ھاشمی نے کہا کہ تھر کے قحط زدگان کی بڑے پئمانے پر امداد کر رہے ہیں ۔کچھ دیہاتوں میں آتشزدگی کے باعث مکانات جل گئے ہیں ۔وہاں کی متاثرہ آبادی کی بھی مدد کی ھے۔اسی دوران مرکزی اور ضلعی ذمہ داران محمد طیب عباس،قربان علی سمیجو ،عطاء الرحمان ،شاھد محمود اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :