ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کی کرسی نیلام کی جائے گی
بدھ 9 مارچ 2016 12:02
نیو یارک ۔ 9 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مارچ۔2016ء) یو یارک میں برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کی ایک کرسی نیلام کی جائے گی جس پر بیٹھ کر انہوں نے ہیری پوٹر سیریز کی دو ابتدائی کتابیں لکھی تھیں۔ہیریٹج نیلامی گھر کے نمائندے جیمس گرینن نے بتایا کہ اس کرسی کی ابتدائی قیمت 45 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔یہ کرسی 1995 سے 2002 تک جے کے رولنگ کی ملکیت تھی۔
یہ ان چار کرسیوں میں سے ایک ہے جو جے کے رولنگ کو ایک خیراتی تنظیم کی طرف سے مفت دی گئی تھیں۔ یہ کرسیاں ایڈنبرا رولنگ کے فلیٹ میں رکھی تھیں۔(جاری ہے)
یہ فلیٹ بھی رولنگ کو حکومت کی طرف سے مفت دیا گیا تھا کیوں کہ وہ اکیلی بیٹی کو پالتی تھیں اور اس وقت انہیں پیسوں کی کمی کا سامنا تھا۔جے کے رولنگ نے اس کرسی پر کچھ جملے بھی تحریر کئے ہیں۔ ان میں سے ایک کسی کی طرف سے کہا ہوا جملہ "شاید میں بہت خوبصورت نہیں ہوں لیکن ظاہری شکل پر کسی کے بارے میں فیصلہ کرنا درست نہیں ہے"۔
اور دوسرا جملہ خود مصنفہ کی طرف سے ہے میں اس کرسی پر بیٹھی تھی جب ہیری پوٹر کے بارے میں لکھ رہی تھی۔اس کرسی کے ساتھ جے کے رولنگ کا خط بھی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی ہے کہ یہ انہی کی کرسی ہے اور یہ کہ وہ ان کی رائے میں سب سے زیادہ آرام دہ کرسی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.