ایس پی سے کانسٹیبل تک کے 14 اہلکاروں کا لیاری گینگ وارسے تعلق کا انکشاف
بدھ 9 مارچ 2016 14:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) ارشد پپو قتل کیس میں گرفتار سابق انسپکٹر چاند خان نیازی نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ایس پی سے لے کر کانسٹیبل تک 14 پولیس اہلکار براہ راست لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کے لئے کام کرتے تھے۔رینجرز کی تحویل میں موجود چاند خان نیازی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ لیاری کے تمام تھانوں میں ایس پی سے لے کر کانسٹیبل تک تقرریاں عزیر بلوچ کی مرضی سے ہوتی تھیں ‘ان تھانوں میں موجود تمام پولیس اہلکار تنخواہیں تو سرکارسے لیتے تھے تاہم کرتے وہی تھے جو عزیر بلوچ کا حکم ہوتا تھا۔
چاند خان نیازی نے انکشاف کیا کہ لیاری میں 14 پولیس اہلکارتو براہ راست کام ہی لیاری گینگ وار کے لئے کرتے تھے جن میں ایس پی سے لے کر کانسٹیبل تک رینک کے اہلکار شامل ہیں، ان میں سابق ایس پی لیاری انیس غنی، ایس ایچ او بغدادی عابد تنولی اورامتیازنیازی شامل ہیں۔(جاری ہے)
پولیس کانسٹیبل فاروق نیازی توعزیربلوچ کیلئے باقاعدہ بھتہ اور تقرریوں و تبادلوں کے لئے باقاعدہ رشوت جمع کرتا تھا۔
ذرائع کے مطابق چاند خان نیازی کے بیانات کی روشنی میں رینجرزکسی بھی وقت ان حاضرسروس اورریٹائرڈ پولیس اہلکاروں کو تفتیش کے لئے طلب کرسکتی ہے تاہم چند اہلکاراب روپوش ہیں۔واضح رہے کہ چاند خان نیازی پرالزام ہے کہ اس نے ارشد پپو اوراس کے بھائی یاسرعرفات سمیت 3 افراد کو گلستان جوہر سے پکڑ کر پولیس موبائل میں عزیر بلوچ اور اس کے ساتھیوں کے حوالے کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.