کسی کو پاکستان کو لادین ریاست بنانے نہیں دیں گے ٗمولانا طاہر اشرفی
لادین تو دور کی بات کوئی پاکستان کے نام سے اسلامی بھی نہیں ہٹا سکتا ٗتقریب سے خطاب
بدھ 9 مارچ 2016 19:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مارچ۔2016ء) پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین مولانا طاہر اشرفی نے کہاہے کہ کسی کو پاکستان کو لادین ریاست بنانے نہیں دیں گے ٗلادین تو دور کی بات کوئی پاکستان کے نام سے اسلامی بھی نہیں ہٹا سکتا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ پنجاب میں منظور ہونے والے خواتین نسواں کی کچھ شقیں غیر اسلامی ہیں ٗبل کی منظوری سے پہلے علماء سے مشاورت کرنی چاہیے تھی ٗ خواتین کے حقوق پر قانونی بات کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام نے عورت کو جو حق دیا ہے وہ حق کوئی اور نہیں دے سکتا ٗعورتوں کے حقوق کا رونا رونے والے بتائیں کہ نے زیادتی کے کتنے مجرموں کو سزا دی گئی ٗ آپ یہ چاہتے ہیں عورت پر تشدد ختم ہو اور مردوں پر شروع ہو جائے تاہم ہم مردوں اور عورتوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں ٗجبرا اور زبردستی بل نافذ نہیں ہونے دینگے۔(جاری ہے)
مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل امن و رواداری کی بات کرنے والی جماعت ہے ٗاگر ہم کنونشن سینٹر میں 5000 ہزار اکٹھے کر سکتے ہیں تو اس سے آگے دھرنے کیلئے بھی جاسکتے ہیں ٗپاکستان میں کل 8000 ہزار علماء شہید کئے گئے ٗاسلام آباد میں ڈیڑھ سال میں 36 علماء کی لاشیں اٹھائیں ٗان کے قاتل کیوں گرفتار نہ ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپنے خول سے باہر آئیں اور بتائیں کہ علماء پر کیوں حملے ہو رہے ہیں ٗاگر مولاناعبدالحمید صابری پر قاتلانہ حملہ کرنے والے مجرم کل تک گرفتار نہ ہوئے تو جمعہ کو یوم مذمت منایا جائے گا، علما کے قاتل نہ پکڑے گئے تو جمعہ کو اگلے لائحہ عمل کااعلان کریں گے۔چیئرمین پاکستان علما کونسل کے مطابق کسی کو بھی پاکستان کو لادین ریاست بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ٗلادین تو دور کی بات ہے کوئی ماں کا لال پاکستان کے نام سے اسلامی بھی نہیں ہٹا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ قومی ایکشن پلان کو صرف مسجد ومحراب تک محدود نہ رکھا جائے ٗچاہتے ہیں کہ مسلم امہ مضبوط ہو اور نیٹو و امریکا سے مسلم ممالک کی جان چھوٹ جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.