غیر ضروری اور جعلی دواؤں کا استعمال گردوں کو ناکارہ کر دیتا ہے، دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد گردوں کے مختلف امراض میں مبتلاہے
معروف طبی ماہرین کا گردوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب
بدھ 9 مارچ 2016 20:16
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مارچ۔2016ء) معروف طبی ماہرین نے کہاہے کہ غیر ضروری اور جعلی دواؤں کا استعمال گردوں کو ناکارہ کر دیتا ہے ، دنیا بھر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد گردوں کے مختلف امراض میں مبتلاہے ،اس میں نہ صرف خواتین ومرد بلکہ بچے بھی شامل ہیں ۔ بدھ کوماہرامراض گردہ برائے اطفال اور شفاانٹرنیشنل ہسپتال کے ڈاکٹر مسرت حسین نے گردوں کے عالمی دن کے موقع پر شفاانٹرنیشنل میں منعقدہ آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کے بہت سے نوجوان جو جوانی میں گردوں کے کسی مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
ان میں یہ مرض بچپن سے پروان چڑہ رھا ہوتا ہے۔اس لیے گردوں کے حوالہ سے بچوں میں ہونے والی کسی بھی غیر معمولی بات سے غفلت نہ برتی جائے یاد رہے کہ اس سال گردوں کے عالمی دن کیلئے ڈبلیو ایچ او نے گردوں کی بیماریاں اور بچے موضوع قرار دیا ہے ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر مسرت نے کہا کہ اگر مرض کی بروقت تشخیص ہو جائے تو عمر کے بڑھ بہت سی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے ۔
اس موقع پر شفاانٹرنیشنل ہسپتال کے ماہر امراض گردہ ڈاکٹر نیر محمود نے کہا کہ آج جب ہم گردوں کے بڑھتے ہوئے مرض کاجائزہ لیتے ہیں تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ مرض کا باقاعدہ اور ماہر ڈاکٹر سے علاج کرانے کے بجائے لوگ گھریلو ٹوٹکے۔اور عطائی معالجین کو ترجیح دیتے ہیں باقی کسر جعلی دواؤں نے پوری کر دی۔یو ں اولین وقت جب گردہ کا بہتر طور پرعلاج ممکن ہے ضائع کردیاجاتاہے اور مریض کے گردے ناکارہ ہوجاتے ہیں۔اور نوبت ڈائیلسز اور گردوں کی پیوندکاری کی ضرورت تک پہنچ جاتی ہے۔اس لئے ضرورت اسی بات کی ہے کہ لوگوں کو گردوں کے بارے میں اور ان کے ممکنہ امراض سے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائے۔شفا انٹر نیشنل ہسپتال کے اس سیمینار میں ڈاکٹروں نرسوں،طلبہ کے علاوہ عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گردوں کی صحت کا جائزہ لینے کیلئے حاضرین کا کریٹن ٹسٹ بھی مفت کرایا گیا۔سمینار سے شفا انٹرنیشنل کے یورولوجسٹ ڈاکٹر اعجاز حسین نے بھی خطاب کیا اور بتایا کہ گردہ کے فیل ہونے کے باوجود مایوسی کی کوئی بات نہیں ڈائیلسز کے ذریعہ مریض اپنے مرض پرکچھ عرصہ قابو کر سکتا ہے اور جب ممکن ہو گردہ کی پیوند کاری کے ذریعہ پورے طور پر صحت یاب ہو سکتا ہے۔شفا انٹرنیشنل کی ماہر غذاوغذائیت ڈاکٹررزان خان نے کہا کہ گردہ کی خرابی میں نامناسب غذا بھی اہم کردار ہے،اس لئے بچے ہوں یا بڑے انہیں مناسب اور صحت مند غذا لینی چائیے تاکہ صحت مند زندگی گزار سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.