پاکستان نے ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے،بھارت کی دھمکی

ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں لیکن پاکستان ٹیم نہ آئی تو یہ بلاجواز ہو گا ،ترجمان وزارت خارجہ پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کی تحریری ضمانت نہیں دے سکتے ، اضافی سیکیورٹی دینے کیلئے تیارہیں ،وزیر مملکت امور داخلہ کرن رجیجو

جمعرات 10 مارچ 2016 22:49

پاکستان نے ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے،بھارت کی دھمکی

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مارچ۔2016ء ) بھارت نے دھمکی دی ہے کہ ا گر پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے،پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کی تحریری ضمانت نہیں دے سکتے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اضافی سیکیورٹی دینے کیلئے تیارہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں لیکن پاکستان ٹیم نہ آئی تو یہ بلاجواز ہو گا ،پاکستان نے ٹیم نہ بھیجی تو قانونی راستہ اپنائیں گے ۔

۔دوسری جانب بھارتی وزیر امور داخلہ کرن رججو نے کہاہے کہ پاکستانی ٹیم کو سیکیورٹی کی تحریری ضمانت نہیں دے سکتے ،پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اضافی سیکیورٹی دینے کیلئے تیارہیں پاکستان کو اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہونا چاہیے،پاکستان کو ہماری یقین دہانی سے مطمین ہونا چاہیے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کو تحریری طور پریقین دہانی نہیں کراسکتے۔ادھر وزیراعلی بنگال ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو اضافی سیکیورٹی دینے کیلئے تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :