چیف ایگزیکٹیو پسکو نے واپڈا ہاؤس پشاورکے لان میں پودا لگا کر پسکو کے شجرکاری مہم کا افتتاح کیا
جمعہ 11 مارچ 2016 17:13
پشاور۔11 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مارچ۔2016ء ) چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی نے واپڈ اہاؤس پشاورکے لان میں ایروکیرہ کا پودا لگاکر پسکو میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اس موقع پرڈائریکٹرجنرل ایڈمن اینڈ سروسز سیدخان محسود,ڈائریکٹرایچ آر محمدسلیم جہانگیر,ڈائریکٹرفنانس یاسرنسیم بھی موجود تھے-چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی نے اس موقع پر کہا کہ پسکو اور خاص کرواپڈا کالونی پشاور میں اس شجرکاری مہم کے دوران تقریبا 200 سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقررکیا تھا جن کو پورا کرلیا گیا ہے جبکہ سینکڑوں پودے لگانے کا پروگرام ہے ۔
انہوں نے واپڈا کالونی میں گرین بیلٹ بنانے اور اسے سرسبز وشاداب بنانے کے لئے دیگراقدامات اٹھانے کا بھی عندیہ دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کالونی کے مکینوں کو بہتررہائشی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے جس پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے پسکو کے تمام فیلڈ آفسیرزکو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر شجرکاری مہم میں بھرپورحصہ لیں کیونکہ ایک طرف پودے لگانا اگر صدقہ جاریہ ہے تودوسری طرف یہ ماحول کوسرسبز اورخوشگوار بنانے کا باعث ہے ۔
انہوں نے پسکوکے تمام اہلکاروں کو بھی اس کارخیرمیں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہیں شجرکاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی․انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہم ملک میں جنگلات کی کمی پر قابوپاسکتے ہیں اور ماحول کو بھی خوشگواربناسکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ آپ نے صرف پودے لگانا نہیں بلکہ ان کی دیکھ بھال بھی کرنی ہے․تاکہ کل ہم ان تن آور درختوں کودیکھ کر فخر سے کہہ سکیں کہ ان کی بڑھوتی اور شادابی میں ہمارا بھی حصہ ہے-متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.