اقوام متحدہ کے رکن ممالک چینی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں
انہیں تبت کے مسئلے پر اپنے موقف کی پاسداری کرنی چاہئے ، ترجمان وزارت خارجہ
ہفتہ 12 مارچ 2016 16:06
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رہنا چاہئے اور انہیں تبت کے مسئلے پر اپنے موقف کی پاسداری کرنی چاہئے اور ایسے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں جن سے چین کے ساتھ ان کے باہمی تعلقات اور صحت مندانہ ترقیاتی سرگرمیاں جاری رہیں ۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لائی نے کہی ہے ۔
وہ یہاں اقوام متحدہ اور کینیڈا کے اشتراک سے امن نوبل انعام حاصل کرنے والی شخصیات کی کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جنیوا میں اجلاس کے موقع پر دلائی لامہ کو دعوت دینے پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہے تھے ۔ترجمان نے کہا کہ چین اس پر اپنے شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے ، اقوام متحدہ کے متعلقہ ادارے نے دلائی لامہ کو دعوت اور اپنے ڈپٹی ہائی کمشنر کو اجلاس کی صدارت کرنے کی اجازت دے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.