ڈگری کیس ،سمیرا ملک نے سپریم کورٹ میں اپنی ریویو پٹیشن پر عمر اسلم کے اعتراضات کا جوا ب داخل کر دیا
اتوار 13 مارچ 2016 17:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سابق وفاقی وزیرسمیرا ملک نے سپریم کورٹ میں اپنی ریویو پٹیشن پر عمر اسلم کے اعتراضات کا جوا ب داخل کر دیا سمیراملک جنہوں نے عمر اسلم کو خوشاب NA-69سے تین دفعہ شکست دی نے اپنے جواب میں استدعا کی کہ پنجاب یونیورسٹی اور الیکشن ٹریبونل لاہور ہائی کورٹ نے آرٹیکل 84، قانون ِ شہادت 1984، کے مطابق معائنہ کے بعد میری ڈگری کو صحیح قرار دیا جبکہ سپریم کورٹ نے صرف میرے دو شناختی کارڈ وں سے معائنہ کرکے مجھے تاحیات الیکشن کیلئے نااہل کر دیا ۔
موجودہ قابل احترام سپریم کور ٹ کے لارجر بنچ نے اس ابہام کو دور کرنے کیلئے انصاف کے پیمانے پر فیصلہ کیا کہ میرے تمام یونیورسٹی فوٹو ریکارڈ ز بشمول نادرا ریکارڈ کا فارنزک لیباٹری سے جائزہ لیکر رپورٹ حاصل کی ۔(جاری ہے)
مورخہ 16-02-2016کو قابل احترام سپریم کورٹ نے فارنزک لیباٹری کی رپورٹ کو واضح کر دیا کہ میں نے خود پنجاب یونیورسٹی میں بی ۔ اے کا امتحان پاس کیا ہے اور کسی قسم کی Impersonationنہیں ہوئی ۔
عمر اسلم کا رپورٹ ماننے سے انکار کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔ کیونکہ عدالت عالیہ نے تین مختلف فیصلوں کے ابہام کو دور کرنے کیلئے عمر اسلم کے وکیل کی رضامندی سے رپورٹ حاصل کی ہے اور یہ لیبارٹری نہ صرف پاکستان میں سب سے معیاری ہے بلکہ پوری دنیا میں اس کا نام ہے اور قابل ترین سائنسدان کام کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.