آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ور لڈ کپ وارم اپ میچز، ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے شکست دیدی،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 162رنز کا ہدف آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ڈیرن سمی کے 50 رنز، آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3،اندریو تائی نے 2 ،سٹیون سمتھ اور ایڈم ذمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی
اتوار 13 مارچ 2016 20:08
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) بھارت میں جاری آئی سی سی ٹی توئنٹی ورلد کپ کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 3وکٹوں سے شکست دیدی ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 162رنز کا ہدف آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سمی 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کارلوس بریتھ ویٹ 33،آندرے رسل 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3،اندریو تائی نے 2 ،سٹیون سمتھ اور ایڈم ذمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن کر کٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین وارم اپ میچ کھیلا گیا،آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے ۔(جاری ہے)
آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن 60،سٹیون سمتھ 36اور فنچ 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے براؤ نے 4، سلیمان بن نے 3اور کارلوس بریتھ ویٹ نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 162رنز کا ہدف آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن سمی 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کارلوس بریتھ ویٹ 33،آندرے رسل 29 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 3،اندریو تائی نے 2 ،سٹیون سمتھ اور ایڈم ذمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.