روس اور ایران جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنا نے کے لئے شامی حکومت پر دباوٴ ڈالیں،امریکی وزیر خارجہ
پیر 14 مارچ 2016 10:50
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے روس اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ شامی حکومت پر دباوٴ ڈالیں کہ وہ ملک میں جنگ بندی پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
(جاری ہے)
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جان کیری نے یہ بات پیرس میں فرانسیسی، جرمن، برطانوی اور اطالوی وزیرخارجہ کے علاوہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کے بعد کہی۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بڑے واقعات میں اب تک شامی حکومت ملوث رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور روس کی ثالثی میں طے پانے والے ایک معاہدے کے تحت شام میں جنگ بندی 27 فروری سے جاری ہے، تاہم مختلف مقامات سے اس جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.