ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی 49ہوگئی ،80افراد زخمی ،75مکانات تباہ
پیر 14 مارچ 2016 11:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں چاردنوں کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ 80 افراد زخمی ہوئے ،سیلابی صورتحال سے75 مکانات کو نقصان پہنچا ، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور فاٹا میں کہیں کہیں تیزہواوٴں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی پنجاب ، گوجرانوالا ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر موسلادھار بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔کشمیر، ہزارہ ڈویژن میں لینڈ سلا ئیڈنگ کا امکان بھی ہے جبکہ مقامی ندی نالوں میں طغیانی کے خطرے کے باعث بالائی فاٹا، مالاکنڈ ، ہزارہ ،راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔(جاری ہے)
قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا ہے جہاں 18 افراد کی جان گئی اور 22 زخمی ہوئے جبکہ 49 مکانات کو نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ قبائلی علاقوں میں 15، پنجاب میں دس اور خیبر پختونخوا میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 25 کا تعلق قبائلی علاقہ جات، 15 کا خیبر پختونخوا اور 18 کا پنجاب سے بتایا گیا ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں سب سے مہلک حادثہ لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں پیش آیا جہاں بارش کی وجہ سے کوئلے کی کان بیٹھنے سے دس مزدور جاں بحق ہوئے۔ منہدم ہونے والی کان سے اتوار کی شب مزید دو لاشیں نکالے جانے کے بعد وہاں امدادی آپریشن ختم کر دیا گیا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق وادی سوات کے ضلع شانگلہ الپوری اور اورکزئی ایجنسی سے بتایا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک سے دو دن کے وقفے کے بعد ملک میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.