ایواڈز پروگرام ،تقاریب میں رقص میں کوئی دلچسپی نہیں،جان ابراہم
پیر 14 مارچ 2016 11:30
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) بالی وڈ اداکار جان ابراہم نے کہا ہے کہ انہیں ایواڈز پروگرام میں شرکت کرنے اور تقاریب میں معاوضہ لے کر رقص کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں جان ابراہم نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ اصول بنائیں ہیں، جن پر وہ سختی سے عمل کرتے ہیں اور شادیوں، پارٹیوں میں نہ ناچنا ان میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیروں کی شادی میں پیسے لے کر ناچنا میرے لیے شرمندگی کی بات ہے۔ اگرچہ کچھ اداکار اسے آرٹسٹ کا کام کہہ کر صحیح قرار دیتے ہیں تاہم میں ایسا کر کے اپنی راتوں کی نیند سے محروم نہیں ہونا چاہتا۔جہاں تک ایواڈز کی بات ہے تو ان کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈز اب قابل اعتماد نہیں رہے اورآج کل کے ایواڈز پروگرام صرف ٹیلی ویژن کے سیریل ہیں جہاں صرف ناچ گانا ہی ہوتا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.