گندھارا ہندکو بورڈ کے تحت موسیقی کے پروگرام کا انعقاد
پیر 14 مارچ 2016 13:25
پشاور۔14 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء )گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کو محکمہ ثقافت حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ملنے والے رچ پراجیکٹ کے تحت ہندکولوک موسیقی کے پروگرام کا انعقاد کیاگیا ۔یہ پروگرام پشاور کے تاریخی علاقے تحصیل گورگٹھڑی میں منعقدہوا ۔جس میں مقامی موسیقار وں و گلوکاروں نے ہندکو لوک گیتوں سے سامعین کو محظوظ کیا۔
پروگرام میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقامی لوگوں نے حکومت اور گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مقامی ثقافت اور مقامی لوک موسیقی کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوتے ہیں اور مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام جاری رہنے چاہئیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان کو کلچرل ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ہندکو ثقافتی، ادبی پروگراموں کی ترویج وترقی کے لئے رچ پراجیکٹ کے لئے منتخب کیا ہے۔
اس پراجیکٹ کے تحت گندھارا ہندکو بورڈ 3کامیاب پروگرام منعقد کروا چکا ہے جبکہ ماہ رواں کے آخر تک مزید پروگراموں کا انعقاد بھی کررہا ہے۔گندھارا ہندکو بورڈکی طرف سے ان پروگراموں کی کوآرڈینیشن نسیم محی الدین اور علی اویس خیال کر رہے ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.