ورلڈ ٹی 20سکوا ڈ میں قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر مایوس نہیں، محمد رضوان
پیر 14 مارچ 2016 14:01
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) محمد رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی پرفارمنس اس قابل نہیں تھی کہ وہ بھارت میں جاکر ورلڈ ٹوئنٹی 20 کھیلتے۔
(جاری ہے)
انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں بھارت جانے کا حقدار تھا اور مجھے ڈراپ ہونے پر مایوسی نہیں ہوئی ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ میری حالیہ کارکردگی اس قابل تھی ہی نہیں کہ میں میگا ایونٹ کھیل پاتا، سلیکٹرز بڑا مشکل کام کرتے ہیں، وہ ان کھلاڑیوں کو ہی منتخب کرتے ہیں جنھیں وہ فارم میں محسوس کرتے ہیں، مستقبل مجھے مواقع ضرور ملیں گے، میری نیک تمنائیں اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیں کہ وہ بھارت سے ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس لوٹے۔
اپنی کارکردگی میں زوال کے بارے میں رضوان کا کہنا تھا کہ جب آپ کو کیریئر کے آغاز میں بہت زیادہ تبدیلیوں کا سامنا کرناپڑے تو کھیل متاثر ہوتا ہے میرے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی سے بھی کافی فرق پڑا جبکہ میری بیٹنگ میں کچھ تکنیکی مسئلہ بھی ہے جس پر قابو پانے کیلیے میں محنت کررہا ہوں۔ بیٹنگ آرڈر کے بارے میں سوال پر رضوان کا کہنا تھا کہ آپ کی پسند نا پسند معنے نہیں رکھتی بلکہ یہ کپتان اور کوچ کا فیصلہ ہوتا ہے کہ کس کھلاڑی کو کس نمبر پر کھیلنا چاہیے اور میں اس کیلیے تیار رہتا ہوں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.