فلسطینی شہری نے اسرائیلی عدالت میں پیشی ،جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا
اسرائیلی پراسیکیوٹر کا ابوغانم کو تین سال عمرقید کی سزا دینے کا مطالبہ
پیر 14 مارچ 2016 14:24
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اسرائیلی پولیس کی حراست میں فلسطینی شہری نے اسرائیل کی مرکزی عدالت میں پیش ہونے اور اپنے خلاف قائم کردہ مقدمہ میں عائد الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی پراسیکیوٹر نے بلال ابو غانم کو 3سال عمر قید کی سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق بلال ابوغانم کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگرانہوں نے عدالت میں جانے اور اپنے اوپرعائد الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔
22 سالہ بلال ابوغانم پرالزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس بیت المقدس میں ایک اسرائیلی بس میں گھس کر ایک دوسرے فلسطینی نوجوان بہاء علیان کے ہمراہ فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں تین یہودی ہلاک ہوگئے تھے۔اسرائیلی پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تین یہودیوں کے قتل کی پاداش میں فلسطینی ملزم کو تین سال عمر قید کی سزاسنائیں۔ غالب امکان یہی ہے کہ اسرائیلی عدالت بلال ابوغانم کو اگلی سماعت میں 3بار عمرقید کی سزا سنائیگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.