میری کابینہ میں اتنے سکھ ہیں جتنے مودی کی کابینہ میں بھی نہیں،کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
پیر 14 مارچ 2016 14:59
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ان کی کابینہ میں اتنے سکھ ہیں جتنے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ میں بھی نہیں ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جسٹن ٹروڈو نے یہ بات دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن کی ایک یونیورسٹی میں طالب علموں سے بات کرتے ہوئے کہی۔سوال جواب کے سیشن کے دوران پاکستانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم جہان نے جسٹن ٹروڈو سے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ ان کی کابینہ میں کئی پنجابی موجود ہیں۔
جس پر جسٹن ٹروڈو نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میری کابینہ میں اتنے سکھ موجود ہیں جتنے نریندر مودی کی کابینہ میں بھی نہیں ہیں۔واضح رہے کہ لبرل پارٹی کے رہنما جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ سال نومبر میں کینیڈا کے 23ویں وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔(جاری ہے)
انہوں نے اپنی کابینہ میں برابر کی تعداد میں مرد و خواتین کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ چار سکھوں کو بھی شامل کیا تھا۔ان سکھ وزرا میں وزیر دفاع ہرجیت سجن، انفرااسٹرکچر کے وزیر امرجیت سوہی، اسمال بزنس کے وزیر باردیش چھگر اور وزیر انوویشن نودیپ سنگھ بینس شامل ہیں۔واضح رہے کہ نریندر مودی کی کابینہ میں اس وقت دو سکھ شامل ہیں، جن میں فوڈ پراسیسنگ کے وزیر ہرسمرت کور بادل اور مانیکا گاندھی شامل ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.