اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تین یونیورسٹیاں اسی سال فعال ہو جائینگی، احسن اقبال
اقتصادی راہداری منصوبہ سے ملک کے تمام علاقے بالخصوص پاکستان، خیبرپختونخوا سب سے زیادہ مستفید ہونگے مغربی روٹ کے گوادر کوئٹہ سیکشن پرکام تیزی سے جاری ہے جو سال کے آخر تک مکمل ہو جائیگا ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا سیمینار سے خطاب
پیر 14 مارچ 2016 17:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پرواقع علاقوں میں تین یونیورسٹیاں اس سال میں فعال ہو جائیں گی۔ یہ یونیورسٹیاں گوادر، ژوب اور فاٹا کے علاقو ں میں قائم کی گئی ہیں۔ان کے ذریعے مغربی روٹ کے واقع علاقوں میں بہترین انسانی وسائل پیداکی جا سکیں گے جس کے ذریعے اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو ان علاقوں میں پروان چڑھایا جائے گا۔
انہوں نے خیالات کا اظہار نیشنل لائبریری میں منعقد ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا موضوع چین پاکستان اقتصادی راہداری ۔مواقع اور چیلنجز تھا۔ احسن اقبال نے کہا اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے جس سے پاکستان کے تمام علاقے با لخصوص بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایک صوبے کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں غلط تھیں کہ اقتصادی راہداری کا سب سے زیادہ فائدہ اسے پہنچے گا۔
انہوں نے کہا مغربی روٹ کے گوادر کوئٹہ سیکشن پر کام تیزی سے جاری ہے اور یہ اس سال کے آخر تک مکمل ہو جائیگا ۔ اس حصے پر ابھی سے نئی انسانی آبادیوں کا ظہور بلوچستان کے اس منصوبے سے بے پایاں فوائد سمیٹنے کا مظہر ہے۔احسن اقبال نے کہا توانائی کے شعبے میں اقتصادی راہداری کے سب س زیادہ 11.5ارب ڈالر کے منصوبے سندھ میں لگائے گئے ہیں۔وفاقی وزیر نے اقتصادی راہداری دو تین سال کا منصوبہ نہیں بلکہ یہ پندرہ سال پر محیط ہے جسے 2030میں مکمل ہو گا۔انہوں نے اس کے ذریعے خطہ اقتصاد ی طو ر پر باہم مربوط ہو جائے گا اور اس سلسلے میں پڑوسی ملک ہندوستان میں بھی احساس پید ا ہو گیا ہے کہ اقتصادی راہداری چین کے ساتھ تجارت کر سب سے مختصر اور سستا روٹ ہو گا۔انہوں نے کہا اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کے وژن کا ملاپ ہے ۔انہوں نے زور دیا کہ اب ذہن سازی کی ضرورت ہے جس کے لئے حکومت انسانی وسائل کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا دور اقتصادی نظریات کا دور ہے جس میں دنیا کے ممالک اپنی مصنوعات میں مسابقتی برتری کے بل بوتے پر مقابلہ کر رہے ہیں۔ہمیں ایک اقتصادی قوت بننا ہے جو دولت اور وسائل کی شراکتی پالیسی کے ذریعے ممکن ہو سکتا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.