عمران خان کی ہدایت پر پختونخوا ہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لئے صوبہ بھر میں سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا
تعلیم سے محروم بچوں کی حقیقی تعداد معلوم کی جائیگی،جمع کئے جانیوالے اعداد و شمار کی روشنی میں جامع تعلیمی پالیسی تشکیل دی جائیگی نئے سکولوں کی تعمیر،پہلے سے موجود سکولوں کی اصلاح اور طلبہ کیلئے تدریسی مواد کا انتظام اسی سروے کے نتائج کی روشنی میں کیا جائیگا
پیر 14 مارچ 2016 20:24
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر پختونخوا ہ حکومت نے تعلیم کے فروغ کیلئے صوبہ بھر میں سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا،اس اقدام کے ذریعے تعلیم سے محروم بچوں کی حقیقی تعداد معلوم کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خیبر پختوانخواہ حکومت کو تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے اوراسی سلسلہ میں صوبے میں سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
جمع کئے جانے والے اعداد و شمار کی روشنی میں جامع تعلیمی پالیسی مرتب کی جائے گی۔ نئے سکولوں کی تعمیر،پہلے سے موجود سکولوں کی اصلاح اور طلبہ کیلئے تدریسی مواد کا انتظام اسی سروے کے نتائج کی روشنی میں کیا جائے گا۔بتایا گیاہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی صوبائی حکومت نے تعلیمی نظام کے نقائص دور کرنے کیلئے مصدقہ اعداد و شمار اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.